Khalid Awan President PPP America

ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید نے اپنا لہو دیکر جمہوریت کو پروان چڑھایا ،پیپلزپارٹی امریکا

جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ، جو سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں:صدر پی پی پی امریکا

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،27 دسمبر کو قائد کی برسی عقیدت و احترام سے منائیں گے ،خالد اعوان کا بیان

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائیں گے ، جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید نے اپنا لہو دیکر جمہوریت کو پروان چڑھایا،بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دیں گے، صدر پیپلزپارٹی امریکا خالد اعوان۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی امریکا کی تنظیم نے 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید کی تیرویں برسی پر تقریبات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید قائد کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، اپنے ایک خصوصی بیان میں صدر پیپلزپارٹی امریکا خالد اعوان نے کہا کہ ، جمہوریت کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید نے اپنا لہو دیکر جمہوریت کو پروان چڑھایا،بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانیں دیں گے انھوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان جمہوریت کی اعلیٰ اقدار اور روایات کو آگے بڑھائیں گے،شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو گی۔ بے نظیر شہید نے استحصال کے شکار عوام کو شعور دیکر استحصالی قوتوں کو شکست دی

راؤ محمد شاہد اقبال

اپنا تبصرہ بھیجیں