Ali Zai Foundation Meeting

امریکی شہر بروکلن میں”پاکستان ہائوس ” قائم ،کمیونٹی میں خوشی کی لہر

“پاکستان ہائوس” معروف پاکستانی امریکن علی زئی کی علی زئی فائونڈیشن نے قائم کیا

سنیٹر میں ثقافتی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے،پاکستانی کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہوگا:نسیم علیزئی

نیویارک (ویب ڈیسک) لیٹل پاکستان کہلانے والے امریکی شہر ” بروکلن کونیا آئی لینڈ ایوی نیو ” میں “پاکستان ہائوس ” کے نام سے پاکستانی امریکن کمونٹی کے لئے سنٹر کا قیام ، پاکستانی تہذیب کی نمائندگی سمیت مختلف ثقافتی و سماجی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ۔ پاکستان ہائوس کے بانی علی زئی کہتے ہیں کہ یہ سینٹر پاکستانی امریکن کمونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کی علامت ثابت ہوگا ۔

یہ خبر بھی پڑھیئے: “سی ڈی آر ایس ” کی فلاحی سرگرمیاں ،2ہزار سے زائد خاندانوں میں امدادی پیکج تقسیم

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت علی زئی نے علی زئی فاونڈیشن کی جانب سے گزشتہ روز بروکلن شہر میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے”پاکستان ہائوس ” کا افتتاح کردیا۔ سنیٹر میں پاکستان کی تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کے علاؤہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کو اکھٹا کرنے پاکستان کی تہذیب سمیت پاکستانی کلچرل میوزیکل ،تہذیبی ورثوں کے حوالے سے مختلف پروگرامز منعقد کرائے جائیں گے۔
سینٹر کے افتتاح کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں سنئیر پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں نسیم خان علیزئی کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی دیگر کمیونٹیز کے شانہ بشانہ اپنی شناخت اور پہچان قائم کر چکی ہے ، پاکستان ہائوس کمیونٹی کی موثر آواز بنے گا ، یہاں پاکستانی امریکن کاروباری شخصیات ،کمیونٹی سے وابستہ افراد کی ووٹ رجسٹریشن وغیرہ کا ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔

اس موقع پر معروف صحافی اور صدر فورتھ پلر میڈیا واچ ڈاگ فاروق مرزا نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے پاکستان ہائوس ایک پاور ہائوس کے طور پر کام کرسکتا ہے ، علیزئی فائونڈیشن کا یہ اقدام کمیونٹی کی بہت بڑی خدمت ہے ،بطور صحافی پاکستان ہائوس کی آواز بنیں گے ۔ دنیا گلوبل ٹی وی کےچیف ایڈیٹر منطور حسین نے کہا کہ پاکستان ہاؤس وہ کام کر رہا ہے جو آج تک کوئی اور نہ کر سکا پوری پاکستانی کمیونٹی اس کار خیر میں ان سے مکمل تعاون کرے۔

سنیئر صحافی مجیب لودھی نے کہا کہ علی زئی فاونڈیشن نےپاکستانی کمیونٹی کو وہ سب دیا جو آج تک اخبارات اور میڈیا کے ذریعے سے خود کو لیڈر بنانے والے نہ دے سکے ۔محسن ظہیر نے کہا کمیونٹی کے لئے اٹھائے گئے ہر قدم میں علی زئی فائونڈیشن کے ساتھ ہیں ۔ہم ٹی وی کے ارشد چوہدری نے کہا علی زئی فائونڈیشن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔تقریب سے ، پاکستان نیوز کے چیف ایڈیٹر مجیب نودی ،راجہ ضمیر احمد ،جنید خان تنولی ،صلاح الدین خان ،شاہ روز خان اور سعید خان نے بھی خطاب کیا ۔

Ali Zai Foundation Meeting
Ali Zai Foundation Meeting
راؤ محمد شاہد اقبال
Latest posts by راؤ محمد شاہد اقبال (see all)

اپنا تبصرہ بھیجیں