Ch Qamar Ud Deen Azad Kashmir

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کےرہنماء چوہدری قمرالدین کی رسم قل ادا کردی گئی

رسم قل میں آزاد کشمیر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت

مظفر آباد ( ویب ڈیسک ) مظفر آباد کے علاقے سلمیہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیت، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مقامی متحرک رہنماء چوہدری قمرالدین کی رسم قل ادا کردی گئی ، رسم قل میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت ،مرحوم کی دینی ،سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری قمر الدین جن کا انتقال 29 دسمبر کو اسلام آباد میں ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا تھا ،ان کی رسم قل گزشتہ روز سلمیہ میں ان کے آبائی گھر میں ادا کی گئی ،رسم قل میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی دینی ملی اور سماجی و سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

چوہدری قمر الدین کا شمار سابق اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی اسحاق ظفر مرحوم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور وہ خود بھی تادم مرگ پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستہ رہے ۔رسم قل میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ مرحوم عمدہ اوصاف کے حامل رہنماء تھے جنھوں نے ہمیشہ عوام اور علاقہ کی ترقی کو اپنا مشن بنائے رکھا ۔ اس سے قبل مرحوم کی نماز جنازہ میں بھی پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماء اشفاق ظفر ،سابق ممبر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ، تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمود ایڈووکیٹ اور چوہدری شاہنواز اختر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

Ch Qamar Ud Deen Azad Kashmir
چوہدری قمر الدین آف سلمیہ کی نماز جنازہ ، فائل فوٹو
Azad Kashmir Ch Qamar Janaza
چوہدری قمر الدین آف سلمیہ کی نماز جنازہ ، فائل فوٹو
راؤ محمد شاہد اقبال

اپنا تبصرہ بھیجیں