Save Pakistan Mission Six

محفوظ پاکستان مشن: 6 غیر ملکی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایک ہفتہ قیام کے دوران ٹیم مختلف ریلیف کیمپوں میں 4 ہزار مریضوں علاج کرے گی

پہلے روز سوات میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ ، 250 سے زائد نادار مستحق مریضوں کا علاج کیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق امامہ فائونڈیشن اور سی ڈی آر ایس (CDRS) کے زیر انتظام سوات میں قائم مدر چائلڈ ہسپتال اور دیگر ریلیف کیمپوں میں خدمات کے لیے برطانیہ سے چھ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیم میں ڈاکٹر ماریہ، ڈاکٹر عفت جبیں ، ڈاکٹر سبینہ خان، ڈاکٹر عثمان جیلانی اور دیگر شامل ہیں، اپنے دورے کے دوران ٹیم سی ڈی آر ایس کے مشن محفوظ پاکستان کے تحت چلنے والے مختلف ریلیف کیمپوں کا دورہ کرے گی اور مختلف بیماریوں کا شکار نادار مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا جائے گا، سوات میں مدر چائلڈ کیئر ہسپتال میں قائم میڈیکل ریلیف کیمپ میں پہلے روز ڈاکٹرز نے 250 کے قریب نادار مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں ، ٹیم سربراہ ڈاکٹر ماریہ نے بتایا کہ سی ڈی آر ایس اور امامہ فائونڈیشن کی دعوت پر پاکستان آکر خوشی ہوئی، قیام کے دوران چار ہزار نادار مستحق مریضوں کے علاج کا ہدف مقرر ہے ، جہان تک ممکن ہوا پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ سی ڈی آر ایس کے سربراہ ٹوڈ شاہ (Todd Shea) درد دل رکھنے والے انسان ہیں ، انکے ساتھ ملکر پاکستان کو بیماریوں سے محفوظ بنائیں گے

005
004
007
009
راؤ محمد شاہد اقبال
Latest posts by راؤ محمد شاہد اقبال (see all)

2 تبصرے “محفوظ پاکستان مشن: 6 غیر ملکی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں