دیرینہ اور متحرک ندیم رہنماء زمان کو کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری تفویض ، وزیر اعظم نے اہم ٹاسک سونپ دیا
پارٹی کی سنٹرل کمانڈ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، شمالی امریکا کی تمام تنظیموں کو ندیم زمان سے تعاون کی ہدایت
نیویارک ( ) تحریک انصاف امریکا میں ٹوٹ پھوٹ اور اختلافات ، وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر نوٹس لے لیا ، اختلاف دور کرنے اور تنظیم کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے دیرینہ کارکن اور رہنماء ندیم زمان کو اہم ذمی داری تفویض ، پارٹی کی سنٹرل کمانڈ نے بھی ندیم زمان کو شمالی امریکا ریجن کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ۔ نوٹیفکیشن جاری۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی امریکا میں حالیہ ٹوٹ پھوٹ اور اختلاف کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے پرانے ساتھی ندیم زمان کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے ، پارٹی کی سنٹرل کمانڈ نے ندیم زمان کو بطور کوآرڈینیٹر شمالی امریکا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ ندیم زمان امریکا کے علاوہ کینیڈا میں بھی پارٹی معاملات کے نگران ہونگے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ندیم زمان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی کو تنظیمی معاملات کے حوالے سے آگاہ کرینگے، نوٹیفکیشن میں امریکہ میں موجود پی ٹی آئی کی تمام تنظیمات کو ندیم زمان سے سے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے، واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے پی ٹی آئی امریکہ میں اختلافات اور ٹوٹ پھوٹ کی خبریں سامنے آ رہی تھی۔ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی آئی اوورسیز کے انچارج ڈاکٹر عبداللہ ریار نے ایک نوٹیفکیشن جا ری کر کے پی ٹی آئی امریکہ کے صدر جانی بشیر اور سیکرٹری جنرل سیم خان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ پی ٹی آئی نیویارک کے سابق صدر ضمیر خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا ، اس کے علاوہ پارٹی کے مالی معاملات کے حوالے سے بھی کئی خبریں زیر گردش ہیں بلکہ پارٹی کے کچھ اپنے ہی ارکان اس حوالے سے سرکاری اداروں اور عدالتوں سے بھی رجوع کر چکے ہیں ۔
یہ وہ حالات تھے جن کی وجہ سے پی ٹی آئی کے پرانے اور وفادار حلقوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی تھی اور وہ وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کی سنٹرل کمانڈ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے، اب وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں پارٹی صورتحال کو سنبھالنے اور اسے مزید فعال بنانے کے لیے اپنے ایک متحرک اور دیرینہ ساتھی کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔
ندیم زمان پارٹی کے دیرینہ کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف مہمات میں ملین ڈالرز کے فنڈریزنگ میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں ، وہ نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ ہیں بلکہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن پارٹی کے قانون سازوں کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے حامل سمجھے جاتے ہیں ، پی ٹی آئی حلقوں نے ندیم زمان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی میں موجود اختلافات کو ختم کرنے اور اسے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔




















یہ خبر بھی پڑھیئے: محفوظ پاکستان مشن: 6 غیر ملکی ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- سونے کا آدمی - جنوری15, 2021
- مشن کیپیٹل ہل اِمپاسیبل - جنوری10, 2021
- سائنس کی مسیحائی اور سوشل میڈیا کی جگ ہنسائی کا سال - جنوری10, 2021