APPNA News-008

امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کا میو ہسپتال کے لئے 17 الیکٹرک بیڈز کا عطیہ

الیکٹرک بیڈز کرونا آئی سی یو کے مریضوں کے لئے دیئے گئے ، تقریبا تیرہ لاکھ روپے لاگت آئی

آپنا ” کے تعاون سے آئندہ بھی صحت ۔،تعلیم اور دیگر شعبوں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،بانی سی ڈی آر ایس

امریکا میں پاکستاننی فزیشنز ہماری فیملی کی طرح ہیں ،تعاون پر شکر گزار ہیں ،سیکٹری ہیلتھ کئیر پنجاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم “APPNA”” نے مقامی فلاحی تنطیم سی ڈی آر ایس کے تعاون سے میو ہسپتال کوکرونا آئی سی یو کے لئے 17 جدید الیکٹرک بیڈز عطیہ کردیئے ۔۔ تقریب میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نبیل اعوان ، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) عثمان کے علاوہ سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم ، سی او او ڈاکٹر افتخار ،ڈاکٹر سلمان کاظمی کے علاوہ سی ڈی آر ایس فائونڈر ٹوڈ شاہ اور ان کی ٹیم کے ممبران کی شرکت ۔

تقریب سے خطاب میں سیکرٹری نبیل اعوان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی فزیشنز پر فخر ہے جو ملک سے دور رہ کر بھی ملک کے لئے فکر مند رہتے ہیں ، آپنا کے ارکان ہمارے لئے فیملی ممبرز کی طرح ہیں ،میو ہسپتال کو جدید الیکٹرک بیڈز فراہم کرنے پر سی ڈی آر ایس اور آپنا کے شکر گزار ہیں ۔ میو ہسپتال کے ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا کہ ہسپتال میں پرانے بیڈز کی جگہ نئے الیکٹرک بیڈز لانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے “APPNA “ اور سی ڈی آر ایس نے بہت تعاون کیا ہے ۔یہ بیڈز اس طرح ڈیزائن کئے گئے ہیں کہ مریض خود بھی ان کو اپنی سہولت کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں گے ۔ آپنا نے تقریبا تیرہ لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سی ڈی آر ایس کے ذریعے سترہ الیکٹرک بیڈز فراہم کئے ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں ۔

سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شاہ نے بتایا کہ میو ہسپتال کو الیکٹرک بیڈز فراہم کرنے میں اپنے کردار پر خوش ہیں ، امریکا میں ڈاکٹروں کی تنظیم آپنا نے کرونا وائرس اور لاک ڈائون کے دوران بھی نہ صرف پاکستان میں لوگوں کی بہت مدد کی بلکہ امریکا میں بھی فلاحی سرگرمیاں سرانجام دی ہیں ۔۔ انھوں نے کہا کہ آپنا کے تعاون سے آئندہ بھی پاکستان میں صحت تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں فلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

APPNA News-001
میو ہسپتال کو جدید الیکٹرک بیڈز
APPNA News-005
میو ہسپتال کو جدید الیکٹرک بیڈز
APPNA News 004
میو ہسپتال کو جدید الیکٹرک بیڈز
راؤ محمد شاہد اقبال

اپنا تبصرہ بھیجیں